نئی دہلی،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہریانہ سے بی جے پی ایم پی اوتارسنگھ بھڑانا سے معذرت کی ہے۔پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں بھڑانانے کجریوال کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایک کروڑ روپے کا معاوضہ بھی طلب کیا تھا۔
بھڑاناکاالزام ہے کہ کجریوال نے 31جنوری، 2014کو اس کے بارے میں ایک قابل اعتراض بیان دیاتھا۔اس بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں بدترین لوگوں میں سے ایک ہے۔وہ معاشرے کے معزز شخص ہیں۔اس بات سے ان کی سماجی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کجریوال کو ایک قانونی نوٹس بھیجا اور اپنے بیان کو واپس لینے اور معافی کامطالبہ کیالیکن کجریوال کی طرف سے ایسا نہیں کیا۔
اب عدالت میں کجریوال نے بھڑاناسے تحریری معذرت کی ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے بہکانے میں آئے اور ان پر الزام لگایا،بعد میں یہ پتہ چلا کہ الزامات درست نہیں ہیں، لہذا وہ معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ان کابھڑاناپر ان الزامات کو لگاکران کی امیج کو خراب کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا۔